Spoting


●اسباب●


اس بیماری کے مختلف اسباب ہیں مثلاً رحم کی کمزوری سے کبھی شکایت ہوجاتی ہے، کبھی غلط انداز میں جماع کرنےسے ہوجاتی ہے، کبھی جمپ لینے سے، بد احتیاطی سے یا رحم کے اندر جو جھلی ہوتی ہے اس کے پھٹ جانے سے وقفہ پیدائش میں عموما گولیاں وغیرہ کا استعمال یا چھلے کے استعمال سے یا کبھی آپریشن وغیرہ کے بعد ہوجاتی ہے۔





●حکم●


اس کا حکم یہ ہوگا کہ اس میں نماز، روزہ معاف نہیں ہوگا۔ ہر نماز کے وقت وضو کر کے اور کپڑے آلودہ ہونے کی صورت میں (اگر ایک درہم کی مقدار آلودہ ہوجائیں) تو کپڑے بدل کر نماز پڑھے گی اور اگر خون کے قطرے مسلسل اس طرح آرہے ہیں کہ پورا نماز کا ایک وقت گذر جائے لیکن رکتا نہیں تو اس صورت میں معذور کا حکم ہوگا۔